جموں وکشمیر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں آبی ذخائر سے بغیر اجازت نامے کے ریت اور باجری نکالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس کے باوجود متعدد مقامات پر غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے کا عمل جاری ہے۔
گاندربل: غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی پابندی کے باوجود نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ نے نالہ سندھ پر پتل باغ علاقے میں اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی طور معدنیات نکالنے کے عمل پر روک لگا دی۔
ڈکسٹرکٹ مائننگ افسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والے افراد کے خلاف لگاتار کارروائی کی جا رہی ہے۔ انکے مطابق رواں برس اب تک 232 گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ چالیس لاکھ روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی۔
مزید پڑھیں؛گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
انہوں نے عوام سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکلانے کے عمل کو ترک کرکے قانون کا پاس و لحاظ رکھنے کی اپیل کی۔