گاندربل:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تحصیل واکورہ سے گذرنے والی ڈب کنال کے ارد گرد موجود غیر قانونی طریقے سے اُگے درختوں کو محکمہ مال، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے افسران کی موجودگی میں جے سی بی مشین کی مدد سے کاٹ دیا گیا۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کنال کے کنارے سے گذرنے والے راستے پر کام کرنے میں پی ایم جی ایس وائی کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سلسلے میں ایکزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے کہا کہ دراصل ہم چھ کلومیٹر سے زیادہ ایک روڈ تعمیر کرنے جارہے ہیں جو کہ واکورہ تحصیل کے کئی گاوں کو ضلع یونانی ہسپتال نواب باغ سے ملاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑک کے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران جو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ان میں سےایک پریشانی یہ بھی تھی کہ ڈب کنال کے ارد گرد کسانوں نے کافی حد تک غیر قانونی تجاوزات کھڑے کئے ہیں۔