گاندربل: جمعہ کے روز بالتل علاقے میں گپھا کے پاس بادل پھٹنے سے انتظامیہ نے 16 لاشیں برآمد کی گئی، جب کہ کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہیں 41 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر بچاؤ کاروائی جاری ہے۔ اس دوران بالتل میں جو یاتری جمعہ کے روز پہنچے تھے، ان کے اندر اس وقت خوف پیدا ہوگیا اور انتظامیہ نے موسمی صورت حال اور ریسکیو آپریشن کے پیش نظر انیں بیس کیمپ مینگام گاندربل منتقل کر دیا گیا۔ Amarnath Yatra in Mangam Base Camp
بیس کیمپ پہنچنے کے بعد یاتریوں اپنے اپ کو کیمپ میں محفوظ پاتے ہیں۔ انتظامیہ ان یاتریوں کی دیکھ بال کے لیے تمام تر انتظامات اس کیمپ میں مہیا رکھے ہیں۔ ای ٹی وی نھارت کے نمائندے نے کیمپ میں ان یاتریوں نے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تب تک مینگام بیس کیمپ میں رہ کر یاترا کرنے کا انتظار کریں گے جب تک یاترا پھر سے شروع نہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ہلاکتوں سے کافی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ان کے لیے اچھے انتظامات کیے ہیں اور اس سانحہ کے بعد بھی ان کی صحت کھانے پینے کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔