اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں اسٹرا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان - گاندربل میں اسٹرابیری کی پیداوار

کشمیر کے بہت سارے علاقوں کے بیشتر افراد اسٹرابیری کی پیداوار سے اپنا روزگار کماتے ہیں۔ تقریبا پچھلے پچاس برس سے لوگ اسٹرابیری کی پیداوار کرکے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا بھی پیٹ پال رہے ہیں۔

گاندربل میں اسٹارا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان
گاندربل میں اسٹارا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان

By

Published : Jun 1, 2021, 4:33 PM IST

اسٹرابیری کی پیداوار پورے کشمیر کے ساتھ ضلع گاندربل میں بھی بڑے پیمانہ پر ہوتی ہے اور ان دنوں لوگ اس پیداوار کو سمیٹنے میں کافی حد تک مصروف نظر آرہے ہیں۔اس کاروبار سے وابستہ افراد گرچہ اسٹرابیری کی فصل تیار ہونے سے کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ تاہم اس پیداوار سے وابستہ لوگ انتظامیہ سے ناخوش ہیں۔

گاندربل میں اسٹارا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان

اسٹرابیری فصل سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ 'پچھلے ایک ماہ سے وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے ہمیں اسٹرابیری کو منڈیوں تک پہنچانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے خریدار بھی کافی کم ہیں۔ جس کی وجہ سے سنہ 2019 کے مقابلے میں اس کی قیمت میں بھی کافی حد تک گراوٹ درج کی گئی ہے۔

اس کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ 'اگر انتظامیہ اس طرف دھیان دے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ یہ اسٹرابیری جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں پہنچے گی۔کیونکہ اس وقت مغل روڈ بھی کھلا ہے لیکن نہ جانے انتظامیہ اس کی جانب دھیان کیوں نہیں دے رہی۔

دوسری جانب اس کاروبار سے وابستہ افراد نے یہ کہہ کر انتظامیہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ 'لاک ڈاؤن میں ہر ایک طبقے کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن ہمیں انتظامیہ نے خدا کے سہارے چھوڑ دیا ہے'۔

اسٹرابیری سے وابستہ افراد نے اپیل کی ہے کہ ' انتظامیہ یا تو ہمارے نقصانات معاوضہ دے، یا پھر ہمیں جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں اپنی پیداوار پہنچانے کی اجازت دے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details