اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gurjar community protest: گاندربل: گوجر طبقے کا احتجاج

انتظامیہ نے وادی گریزاورتلیل کے لوگ جو بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھتے انہیں ایس ٹی قرار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کے خلاف گوجر طبقے نے احتجاج کیا۔Gurjar community protest

گاندربل: گوجر طبقے کا احتجاج
گاندربل: گوجر طبقے کا احتجاج

By

Published : Mar 16, 2022, 5:25 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے چھتر گل کنگن میں سینکڑوں کی تعداد میں گوجر طبقے سے وابستہ افراد نے ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کۓ ہیں۔Gurjar community protest

لوگوں نے سخت سردی کی پرواہ کۓ بغیر احتجاج کا حصہ لیا۔ مقامی سرپنچ عطا محمد نے کہا ہے کہ حکومت نے کنگن تحصیل کو ایس ٹی قرار دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کو لے کر پہاڑی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

گاندربل: گوجر طبقے کا احتجاج

تاہم اس بات کا افسوس ہے کہ کنگن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی برسوں سے وادی گریز اور تلیل کے لوگ بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں،ان کو ایس ٹی کے زمرے میں لانے کی افواہیں پھیلی ہیں۔

جو کہ ہم کنگن اور اسکے ارد گرد رہنے والے گوجر طبقے سے وابستہ لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان لوگوں نے پچھلے کئی سالوں سے اپنے آپ کو ایس ٹی زمرے میں لانے کی کوشش کی تھی۔

ہم ان افسران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ کیونکہ یہ لوگ اصل میں گریز تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ان احتجاجی مظاہرین نے آج کے موجودہ افسران جو کنگن میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، خاص کر تحصیلدار کنگن اور ایس ڈی ایم کنگن سے گزارش کی ہے کہ گریز کے جو لوگ کنگن میں رہائش پذیر ہیں، ان کو ایس ٹی کے زمرے میں لانے سے پرہیز کریں ورنہ ہم اپنے حق کےلئے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔جس کے ذمہ دار ضلع انتظامیہ گاندربل ہوگا۔

غور طلب ہے کہ گاندربل ضلع کے کنگن تحصیل کے گردو نواح میں سینکڑوں لوگ اس وقت رہائش پذیر ہیں جو کہ اصل میں بانڈی پورہ ضلع کے گریز تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں اور ایسے لوگ ہر ایک جگہ سے اپنا حق حاصل کرکے دوسرے لوگوں کا حق مار رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details