گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھتر گل، کنگن میں گجر طبقہ سے وابستہ درجنوں افراد نے احتجاج کیا Gujjars Protest in Kangan, Ganderbal۔
احتجاجیوں کا کہنا کہ برسوں سے کنگن میں آباد گریز، تلیل کے باشندے ایس ٹی (شیدول ٹرائب) کے درجے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے افراد کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینا گجر، بکروال طبقے کے حق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گریز، تلیل کے باشندوں کو ضلع بانڈی پورہ میں کئی مراعات حاصل ہیں۔ گریز اور تلیل کے باشندے برسوں سے کنگن میں آباد ہیں اور اب یہاں بھی ایس ٹی سی جیسی مراعات حاصل کرنے کے لیے احتجاج کر ہے ہیں۔‘‘