وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ’’گڈ گورننس ہفتہ‘‘ Good Governance Week کے تحت کیمپ کا انعقاد Mega Public Grievance Redressal Campعمل میں لایا گیا۔
عوامی شکایات کے ازالے کیلئے گاندربل میں کیمپ منعقد پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی ممبر گاندربل، بلاک گاندربل کے پی آر آئیز کے علاوہ ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران زیر التوا عوامی شکایات کے علاوہ کئی مسائل پر گفت و شنید اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے دوران متعلقہ افسران نے وقت زیر التوا پروجیکٹس کی تکمیل کے علاوہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی گاندربل ADC Ganderbal نے گڈ گورننس ہفتہ Good Governance Weekمنانے کے مقصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں گڈ گورننس ہفتہ منانے کے دوران منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے تفصیلی پلان ترتیب دیے ہیں جس کے تحت بلاک ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی کیمپس/تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تاکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے منظم لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔
اس موقع پر پی آر آئیز نے عوامی اہمیت کے حامی کئی مسائل جن میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں بہتری، تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت اور اپنے علاقوں سے متعلق دیگر مسائل پر ضلع انتظامیہ کی توجہ مرکوز کرائی۔ جس پر متعلقہ محکمہ جات کو فوری طور عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنانے پر زور دیا گیا۔
کیمپ میں کہا گیا محکمہ ریونیو، آر ڈی ڈی، صحت، جیولوجی اینڈ مائننگ، پولیوشن کنٹرول بورڈ، بینک، میونسپل کونسل گاندربل، آر اینڈ بی، لیبر، جل شکتی، ایف سی ایس اینڈ سی اے، سیاحت، ڈی ایس ڈبلیو ڈی، فشریز اور پولیس گڈ گورننس ہفتہGood Governance Week کے دوران خصوصی سرگرمیاں منعقد کریں گے۔