گاندربل: سخت سیکورٹی کے بیچ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ گنگبل یاترا کا آغاز کیا گیا۔ ہرموکھ - گنگبل یاترا کے پر امن انعقاد کے لیے پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین روزہ گنگبل یاترا چار ستمبر ہفتہ کو شیو مندر میں پوجا کے بعد شروع کی گئی اور 7تاریخ کو یاترا اختتام پذیر ہوگی۔ Gangbal Yatra 2022 Strated in Central Kashmir
ڈی سی گاندربل نے یاترا انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس یاترا میں تقریب تین درجن کشمیری پنڈتوں کا ایک گروپ ناراناگ مندر سے گنگبل کے لیے روانہ ہوا۔ Gangbal yatra Ganderbalانہوں نے کہا کہ یاتریوں نے ہفتہ کو قدیم ناراناگ شیو مندر میں ’چاری پوجا‘ کے بعد پیدل 36 کلومیٹر کا سفر شروع کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سمیت مقامی رضا کاروں کی جانب سے یاتریوں کے لیے انتظامات کی بھی ستائش کی۔
واضح رہے گنگبل یاترا کے لئے کشمیری پنڈت یاتریوں کے آنے کا سلسلہ دو روز قبل ہی شروع ہوا تھا۔ کشمیری پنڈتوں نے یاترا کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گنگبل یاترا کشمیر کی قدیم ترین یاتراؤں میں سے ایک ہے۔‘‘ انہوں نے یاتریوں کے لیے سیکورٹی سمیت لنگر وغیرہ کے انتظامات پر ضلع انتظامیہ سمیت مقامی رضاکاروں کی بھی سراہنا کی۔ Gangbal yatra Security Arrangements