نالہ سندھ میں کچھ سال قبل رافٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو سالوں سے رافٹنگ بند تھی جس کو آج دوبارہ شروع کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کے ایک ٹرینر نے بتایا کہ رافٹنگ کے لیے نالہ سندھ انتہائی خوبصورت اور محفوظ ہے۔ اُنہوں نے کہا اس سے قبل بھی کئی بار نالہ سندھ میں رافٹنگ کی گئی اور ہر وقت یہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے۔
گاندربل: محکمہ سیاحت کی جانب سے وائٹ واٹر رافٹنگ کا انعقاد
جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں ایڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تمام تر حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ناظم سیاحت جی این یتو نے وائٹ واٹر رافٹنگ کی ہری جھنڈی دکھا کر دوبارہ شروعات کی جس کا آغاز وسسن سے ہوا جبکہ وائل کے مقام پر رافٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔
گاندربل: محکمہ سیاحت کی جانب سے وائٹ واٹر رافٹنگ کا انعقاد
ناظم سیاحت نے اس راستے کو رافٹنگ کے لیے ایک محفوظ اور بہتر راستہ قرار دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کے تعاون سے ضلع میں اڈوینچر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اور بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء ڈائرکٹر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ایسی جگہوں کو سیاحت کے نقشے پر لانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اس موقع پر موجود سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بندوق سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محبوبہ مفتی