اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: وائیل بریج خستہ حالی کا شکار

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ ندی نالوں کے کنارے پر رہنے والے لوگ بارش سے متاثر ہیں۔

لداخ کو ملک سے جوڑنے والا پل بوسیدہ
لداخ کو ملک سے جوڑنے والا پل بوسیدہ

By

Published : Aug 28, 2020, 3:38 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں وائیل علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے انتظامیہ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ نالہ سندھ پر پل کے مرمت کی ضرورت ہے۔ تاہم انتظامیہ اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

لوگوں نے الزام عائد کیا کہ 'قومی بینک کی طرف سے اگرچہ فنڈز ریلیز کیے گئے تھے۔ اس کے بعد اس پروجیکٹ کو ایک نجی ٹھیکیدار کو سونپا گیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام روک دیا گیا۔'

لداخ کو ملک سے جوڑنے والا پل بوسیدہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'وائيل کے مقام پر یہ پل ضلع کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ لداخ یونین ٹیریٹری کو بھی ملک کے ساتھ جوڑتا ہے، تاہم انتظامیہ ہر وقت اسے نظر انداز کر رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: نالہ سندھ نے خطرے کی سطح عبور کرلی، ہیلپ لائن نمبرز جاری


مقامی سرپنچ شوکت احمد نے الزام عائد کیا کہ 'انہوں نے کئی بار انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پل پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے۔ تاہم انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج شائد یہ پل پانی کے اس تیز بہاؤ کو برداشت نہیں کر پائے گا۔'

مقامی لوگوں کے مطابق یہ کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم پل ہے۔ تاہم صدیوں پرانے یکطرفہ پل کو آرمی نے بنایا تھا جس کے بعد وقتاً فوقتاً اس کی مرمت صرف چند ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئی اور نیا پل ایک خواب بن کر رہ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details