اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا - اجتماعی دعا

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ولی کام حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ کا عرس پاک 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے۔

گاندربل: شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
گاندربل: شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

By

Published : Jan 14, 2021, 6:38 PM IST

Updated : Jan 14, 2021, 7:44 PM IST

ضلع گاندر بل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

سہی پورہ گاندربل میں حضرت شیخ جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ہر سال اسلامی (قمری) تاریخ کے مطابق 29 جمادی الاول کو منایا جاتا ہے۔

گاندربل: شیخ جمال الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

اس عرس پاک میں مقامی علاقے کے علاوہ گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں سے عقدیت مند حاضری دیتے ہیں۔

ختمات المعظمات کی مجالس کے علاوہ اس عرس پاک میں ہر سال روایتی طہری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عقیدت مندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے آباء و اجداد کو بھی اس عرس پاک میں شریک ہوکر طہری کا اہتمام کرتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عرس صدیوں سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے اور وادی کشمیر سمیت پورے عالم میں امن و امان کے لیے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔

Last Updated : Jan 14, 2021, 7:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details