ضلع انتظامیہ کے مطابق ان دونوں افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں انہیں منفی پایا گیا اور ان کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع ہسپتال گاندربل میں کورونا وائرس کے 14 مریض داخل کیے گئے تھے جن میں دو صحتیاب ہونے کے بعد رخصت کئے جا چکے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہوئے افراد کو گھریلو قرنطینہ میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے جہاں ان کی نگہداشت کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 28 دنوں کے قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ 19 کے 354 معاملات سامنے آچکے ہیں جن میں 302 مثبت ہیں جبکہ 47 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں اس کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔