اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Dept Seizes Mini Bus in Ganderbal: گاندربل میں منی بس ضبط - گاندربل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں مبینہ طور مسافروں کو سر راہ چھوڑے جانے کے بعد محکمہ ٹریفک نے ڈرائیور کو طلب کرکے منی بس کو سیز کر دیا۔ Ganderbal Traffic Dept Seized Mini Bus

۱
۱

By

Published : Jan 4, 2023, 2:43 PM IST

گاندربل:موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ، گاندربل، نے لوگوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک منی بس کو ضبط کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق کنگن سے ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر 1958-JK01K مسافروں کو لیکر گاندربل کی جانب روانہ ہوئی اور مبینہ طور انتہائی ست رفتاری سے چلتے ہوئے منگام، بائی پاس پر رک گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں سواریوں کی تعداد انتہائی کم تھی جس کی بنا پر ڈرائیور نے گاندربل جانے سے انکار کر دیا اور سواریوں کو وہیں اترنے پر مجبور کر دیا۔Ganderbal Traffic Dept Action Against Mini Bus Driver

مسافروں نے ڈرائیور سے منت سماجت بھی کی تاہم انکے مطابق ڈرائیور نے سواریوں کی ایک نہ سنی اور گاڑی منیگام، پائی پاس پر روک کر گاڑی وہیں پارک کر دی۔ گاڑی میں سوار مسافروں کو گاندربل سمیت دیگر مقامات تک پہنچے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو گیا۔ سواریوں نے اس بات کی شکایت موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ۔ گاندربل، کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سے کی، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے منی بس کو ضبط کر لیا۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل وجاہت احمد نے بتایا کہ ’’ہم مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت دیگر ڈرائیوروں سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جائے گا۔ ‘‘

مزید پڑھیں:گاندربل: روڈ سیفٹی ماہ کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details