اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: حرکت قلب بند ہونے یا ایمبولنس نہ ہونے سے سیاح کی موت ہوئی؟ - کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تھجواس، سونہ مرگ میں ایک سیاح کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبی مرکز پہنچایا گیا تاہم اسکی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔

گاندربل: حرکت قلب بند ہونے یا ایمبولنس نہ ہونے سے سیاح کی موت ہوئی؟
گاندربل: حرکت قلب بند ہونے یا ایمبولنس نہ ہونے سے سیاح کی موت ہوئی؟

By

Published : Jul 3, 2021, 11:42 AM IST

Updated : Jul 3, 2021, 6:27 PM IST

مشہور صحت افزا مقام سونہ مرگ میں ناگپور سے تعلق رکھنے والے ایک 55 سالہ سیاح کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی باشندوں نے کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز پہنچانے کی کوشش کی تاہم اسکی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔

گاندربل: حرکت قلب بند ہونے یا ایمبولنس نہ ہونے سے سیاح کی موت ہوئی؟

فوت ہونے والے سیاح کی شناخت ناگپور سے تعلق رکھنے والے 55سالہ آکاش وجے شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گرین زون کے زمرے میں شمار ہونے کے سبب سونہ مرگ کے تھجواس علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں:گاندربل: ’بوسیدہ کھمبوں پر لٹکتی بجلی کی تاریں حادثے کا موجب بن سکتی ہیں‘

ایمبولنس کی خدمات میسر نہ ہونے کے سبب تھجواس کی سیر کے لیے آئے آکاش کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی باشندوں نے کندھوں پر اٹھا کر طبی مرکز پہنچایا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 6:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details