اردو

urdu

By

Published : Jun 27, 2021, 5:39 PM IST

ETV Bharat / state

گاندربل: متوفی نوجوان کے لواحقین کا انصاف کا مطالبہ

کچھ روز قبل مرحوم سالم خان اپنے چھ دوستوں کے ساتھ گھر سے سیر و تفریح کے لیے سونا مرگ کے سفر پر نکلا تھا، جس کے بعد اس کی موت کی خبر سامنے آئی۔

پاور کنال میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے انصاف کی مانگ کی
پاور کنال میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے انصاف کی مانگ کی

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں جند روز قبل ایک واقع پیش آیا تھا۔ جس میں ایک نوجوان نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ جس کے بعد آج اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان کا قتل ہوا ہے۔

پاور کنال میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے انصاف کی مانگ کی

کچھ روز قبل مرحوم سالم خان اپنے چھ دوستوں کے ساتھ گھر سے سیر و تفریح کے لیے سونا مرگ کے سفر پر نکلا تھا، جس کے بعد اس کی موت کی خبر سامنے آئی۔ نوجوان کے لواحقین نے اسکے دوستوں پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

محلوقین کا کہنا ہے 'شام کو سالم گھر واپس نہیں لوٹا، جس کے بعد ہم نے دوستوں کے ساتھ رابطہ کیا تو وہ طرح طرح کے بہانے بنانے لگے۔ آخر کار انہوں نے کہا کہ وہ پاور کنال میں سیلفی لیتے ہوئے ڈوب گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
پونچھ: دھماکہ خیز مادے کے ساتھ عسکریت پسند گرفتار

لواحقین کا کہنا ہے 'ہم نے پولیس میں یہ معاملہ درج کرایا ہے اور ہم پولیس کے شکر گزار ہیں کہ پولیس اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس اس قتل کا جلد ہی پردہ فاش کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details