وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں قائم جموں و کشمیر بینک کی شاخ کے باہر عوام کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جس وجہ سے سماجی دوری جیسے رہنمایانہ اصولوں پر پابندی کے ساتھ عمل نہیں ہو پا رہا ہے۔
علاقہ کنگن میں قائم بینک کی شاخ کے باہر درجنوں افراد قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے مقامی آبادی اور بینک کے آس پاس دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مقامی دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس طرح عوام کی بھیڑ ایک جگہ جمع ہونے سے وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘‘