اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی - drivers arrested

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے سات ڈرائیوروں کو گرفتارکیا ہے اور ایک درجن ٹپرز کو ضبط کر کے ان کے خلاف کیس درج کیا ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی سخت کاروائی

By

Published : May 14, 2020, 8:00 PM IST

پولیس نے ایک تحریر میں کہا کہ 'پولیس سٹیشن گاندربل کے ایس ایچ او خورشید احمد نے ڈی ایس پی کی نگرانی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے بارہ گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے اور سات سینئر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔'

اس دوران ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس وباء سے لڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کا سختی سے پالن کریں، اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details