اردو

urdu

ETV Bharat / state

مقامی مزدوروں کو کام نہ دیے جانے پر گاندربل کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا

گاندربل کے ورپش علاقے میں برسوں بعد لفٹ ارگیشن اسکیم پر تعمیراتی کام بحال کیا گیا تاہم مقامی مزدوروں کو کام نہ دیے جانے پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی مزدوروں کو کام نہ دیے جانے پر گاندربل کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا
مقامی مزدوروں کو کام نہ دیے جانے پر گاندربل کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا

By

Published : Aug 18, 2021, 9:38 PM IST

جموں وکشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیا جا رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں برسوں پر لفٹ اریگیشن اسکیم کا تعمیراتی کام برسوں بعد بحال کیا گیا۔ اگرچہ مقامی باشندے اسکیم پر دوبارہ کام شروع ہونے پر کافی خوش ہیں، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ اریگیشن اسکیم میں مقامی مزدوروں کو کام کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

مقامی مزدوروں کو کام نہ دیے جانے پر گاندربل کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ایک غیر مقامی ٹھیکہ دار کو فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا کام دیا گیا ہے جس نے کاریگر حتی کہ مزدور بھی باہر سے ہی اپنے ساتھ لائے ہیں۔

ورپش، گاندربل کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹھیکہ دار سے بھی اس ضمن میں بات کی تاہم انکے مطابق انہوں نے مقامی مزدوروں کو کام دینے سے منع کر دیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل: زرعی اراضی پر تعمیرات باعث تشویش

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنے علاقے میں بھی مزدوری نہیں کر پائیں گے تو ہم آخر کدھر جائیں گے؟‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details