ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں دو روز قبل ایک مقامی ندی میں طغیانی کے بعد علاقے کی سڑکیں اور کھیت زیر آب آ گئے تھے۔ جبکہ سیلاب کا پانی لوگوں کے صحنوں اور رہائشی مکانات میں بھی داخل ہوگیا تھا۔
گاندربل: سیلابی صورتحال کے بعد راحت رسانی کا کام جاری گرچہ سیلابی صورتحال سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیلابی صورتحال کے سبب لوگ کافی خوفزہ ہو گئے تھے، اور انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں جمع پانی کو نکالنے کا عمل جنگی بنیادوں پر شروع کی گیا۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی بر وقت کارروائی کی سراہنا کی تاہم انہوں نے ضلع میں ناقص ڈرینیج سسٹم کے حوالے سے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: گاندربل: مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند
سیلابی صورتحال کے باعث ضلع انتظامیہ نے فوری طور تمام متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ کر کرکے نونر روانہ کر دیا۔ کھیتوں، مکانات اور سڑکوں پر جمع پانی کے سبب رابطہ سڑک پر کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔