اردو

urdu

گاندربل پولیس نے دو ٹپر ڈرائیور کو گرفتار کیا

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس نے ریت اور بجری نکال کر ضلع کے اندر اور باہر غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ٹپر ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Feb 21, 2021, 10:56 PM IST

Published : Feb 21, 2021, 10:56 PM IST

ganderbal police two tipper drivers arrested
گاندربل پولیس نے دو ٹپر ڈرائیور کو گرفتار کیا

ضلع گاندربل کے تھانہ کھیر بھوانی انسپکٹر طارق یوسف کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گاندربل کے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی بجری اور ریت سے لدے دو ٹپر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم ٹپر ڈرائیور کی شناخت توصیف احمد ڈار ولد صمد ڈار مسکن گنگرہامہ اور طارق احمد میر ولد غلام نبی میر مسکن سید پورہ ہارون، سری نگر کے طور پر ہوئی ہے،

مذکورہ ملزم ڈرائیوروں کے ذریعہ چلائے جانے والے دو ٹپر کو بھی موقع پر ہی قبضہ میں لے لیا ہے اور اس سلسلے میں تھانہ کھیر بھوانی میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی گاندربل نے مزید کہا کہ غیر قانونی بجری اور ریت کی کھدائی میں ملوث افراد کو سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ماحول کو نقصان نہ پہنچائے، بصورت دیگر ان کے خلاف زبردست کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details