اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل : نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے ریت بجری نکالنے پر پانچ گاڑیاں ضبط - ڈاکٹر ماجد

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل ڈاکٹر ماجد نے کہا کہ پولیس نے دو دن قبل کارروائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانچ ٹپر بھی ضبط کیے ہیں۔

پانچ گاڑیاں ضبط
پانچ گاڑیاں ضبط

By

Published : Apr 7, 2021, 7:50 PM IST

ضلع گاندربل میں پولیس نے ایک بار پھر سخت رویہ اپناتے ہوئے نالہ سندھ میں ریت بجری نکالنے والے افراد یا میٹریئل کو لوڈ کرنے والے ٹپر والوں کو سخت وارننگ دی ہے۔

نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے ریت بجری نکالنے پر پانچ گاڑیاں ضبط

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل ڈاکٹر ماجد نے کہا 'ہم نے دو دن قبل کارروائی کرتے ہوئے پانچ لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ پانچ ٹپر بھی ضبط کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 'ان ٹپرس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے نالہ سندھ سے بجری نکالی جارہی تھی۔ انتظامیہ سے پہلے ہی اس نالہ کو ٹھیکے پر دیا ہے اور ٹھیکیداروں کو انتظامیہ سے جوں ہی نالہ سے ریت باجری اٹھانے کے احکامات ملیں گے، وہ اپنا کام شروع کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
'غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد کمی'

انہوں نے کہا 'تب تک تمام لوگوں بشمول گاڑی مالکان کو وارننگ دی جاتی ہے کہ سندھ نالہ سے کسی بھی طرح کا مال نا اٹھائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details