پولیس تھانہ کھیر بھوانی کو 26 اکتوبر کو تولہ مولہ سے تعلق رکھنے والی تین نابالغ لڑکیوں کے والدین کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی کہ ان کی تین نابالغ لڑکیاں صبح اسکول گئی تھیں لیکن اسکول سے واپس نہیں آئیں۔
اس سلسلے میں کھیر بوانی تھانہ میں کیس نمبر 62/2021 درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر اغوا شدہ نابالغ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل عبدالماجدکی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تینوں نابالغ لڑکیوں کی بازیابی کے لئے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاپتہ لڑکیوں کو ادہم پور سے بازیاب کر لیا گیا۔