اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganderbal Cyber Awareness : گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد - گاندربل پولیس سائبر بیداری

گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن لار میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ Ganderbal Police Organised Cyber Awareness Programme

گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد
گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد

By

Published : Feb 10, 2023, 8:06 PM IST

گاندربل:سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن لار میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ بیداری پروگرام میں شرکاء کو مختلف قسم کے سائبر خطرات، جرائم خاص کر شناخت کی چوری (آئیڈینٹیٹی تھیفٹ)، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی اور اوٹی پی فراڈ وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔

گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد
گاندربل میں سائبر کرائم بیداری پروگرام منعقد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران نے شرکاء کو محفوظ براؤزنگ کی عادت اپنانے پر زور دیا۔ انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کے دوران مشکوک ویب سائٹس سے گریز کرنے کے علاوہ شرکاء سے OTP یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ ہر شیئر نہ کرنے کی بھی تلقین کی گی۔ افسران نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاء کو سماجی رابطہ گاہوں پر نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبر دار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری

شرکاء نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد اور عام لوگوں میں مختلف سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب کا انعقاد ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ لار سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Cyber Awareness Programme in Anantnag: اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے

ABOUT THE AUTHOR

...view details