اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل پولیس نے درماندہ گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کی - وسطی کشمیر

رضاکاروں، ضلع انتظامیہ سمیت پولیس اہلکاروں نے سرینگر - لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کے عمل میں مدد کے علاوہ درماندہ مسافرین کو محفوظ مقامات کی طرف روانہ کیا۔

گاندربل پولیس نے درماندہ گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کی
گاندربل پولیس نے درماندہ گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کی

By

Published : Oct 25, 2021, 4:46 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سرینگر - لیہہ شاہراہ پر سونامرگ کے مقام پر درماندہ کئی گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں جموں و کشمیر پولیس نے مدد کی۔

گاندربل پولیس نے درماندہ گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کی

قابل ذکر ہے کہ وادیٔ کشمیر میں ہوئی حالیہ برفباری کے سبب جہاں میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں سرینگر - جموں شاہراہ، مغل روڑ سمیت سرینگر - لیہہ شاہراہ پر کئی گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں۔

سونامرگ کے مقام پر درماندہ کئی گاڑیوں کو برف سے نکالنے کے لیے ضلع انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر پولیس نے مشینری کے ساتھ ساتھ عملہ کو بھی تعینات کیا۔

رضاکاروں، ضلع انتظامیہ سمیت پولیس اہلکاروں نے درماندہ گاڑیوں کو برف سے نکالنے میں مدد کی اور درماندہ مسافرین کو محفوظ مقامات کی طرف روانہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details