اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار - Ganderbal police arrests militant friend

ناکا چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی، ناکا پاٹی کی بروقت کاروائی کے سبب اسے پکڑا گیا۔

عسکریت پسندوں کا ساتھی گرفتار
عسکریت پسندوں کا ساتھی گرفتار

By

Published : Aug 21, 2020, 8:28 PM IST

جمعہ کے روز پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک اور گراؤنڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کو گرفتار کرنے اور اس کے پاس سے ایک دستی بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس پارٹی نے گاندربل کے علاقے بدرکنڈ نرسری کے قریب پولیس پارٹی کے ذریعہ گاندربل اور پانچ آر آر سے مشترکہ ناکہ بچھایا تھا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکے سے بھاگنے کی کوشش کی، ناکہ پاٹی کی بروقت کاروائی کے سبب اسے پکڑ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا دورہ گاندربل


پولیس نے کہا کہ مذکورہ ملزم جس کی شناخت شوکت احمد بٹ ولد عبد احد بٹ ساکنہ اور پاش گاندربل بطور ہوی اور جانچ پڑتال کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید کاروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details