گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا جو پولیس بیان کے مطابق در بند علاقے میں 'ہٹ اینڈ رن ایکسیڈنٹ کیس' میں ملوث تھا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی تھی۔ Ganderbal Police Arrested Driver at large
واضح رہے کہ بدھ کو دریند۔ گاندربل میں ایک عدم شناخت گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار منظور احمد کلو ولد غلام احمد کلو ساکنہ نسیل سمبل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی، جبکہ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔