اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ریت اور باجری نکالنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار، ٹپر ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور باجری نکالنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ ٹپر ضبط کر لئے۔

گاندربل: از خود ریت اور باجری نکالنے کے الزام میں 5افراد گرفتار، ٹپر ضبط
گاندربل: از خود ریت اور باجری نکالنے کے الزام میں 5افراد گرفتار، ٹپر ضبط

By

Published : Apr 5, 2021, 4:28 PM IST

Updated : Apr 5, 2021, 7:10 PM IST

غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ضلع گاندربل میں پولیس تھانہ لار کی خصوصی ٹیم نے واتل باغ علاقے میں چھاپہ کے دوران نالہ سندھ سے مبینہ طور ریت اور باجری نکال رہے 5ٹپروں کو ضبط کر لیا۔

اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے ٹپروں کو ضبط کرنے کے علاوہ پانچ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پابندی کے باوجود صدیوں سے نالہ سندھ سے ریت اور باجری نکالنے والے بعض مزدور اور ٹپر مالکان ریت اور باجری نکال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے حال ہی میں دریائوں اور نالوں سے ریت یا باجری از خود نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہے جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت اور باجری نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

از خود باجری نکالنے پر پابندی کے خلاف وادی کے طول و ارض میں احتجاج جاری ہے اور اس فیصلہ کو واپس لیے جانے کی مانگ کی جا رہی ہے۔

دریں اثناء، گاندربل پولیس نے عوام سے ندی نالوں سے از خود ریت اور باجری نکلانے سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 7:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details