اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل پولیس نے چار قمار بازوں گرفتار کیا

قماربازوں کی شناخت خضر محمد راتھر والد ولی محمد راتھر، فاروق احمد شیخ ولد عبد السلام شیخ، امتیاز احمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ و غلام محمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکنان شہامہ کے طور ہوئی ہے۔

گاندربل پولیس نے چار قیمار بازوں گرفتار کیا
گاندربل پولیس نے چار قیمار بازوں گرفتار کیا

By

Published : Feb 4, 2021, 2:14 PM IST

سماج میں پنپتے جرائم کو روکنے کیلئے گاندربل پولیس نے شہامہ آلسٹینگ میں چار جواریوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 29500 روپیے ضبط کر کے کارروائی شروع کی ہے۔
ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر گاندربل ڈاکٹر عبد الماجد کی صدارت میں ایک ٹیم تشکیل دی جسکی صدارت ڈی او ناگبل ایس آئی محمد اکبر کر رہے تھے۔ دوران کارروائی پولیس ٹیم نے شہامہ سے مبینہ طور پر چار قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا اور نقدی 29500 روپیے و تاش کے پتے موقع پر برآمد کر لئے۔

قماربازوں کی شناخت خضر محمد راتھر والد ولی محمد راتھر، فاروق احمد شیخ ولد عبد السلام شیخ، امتیاز احمد شیخ ولد حبیب اللہ شیخ و غلام محمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکنان شہامہ کے طور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایف آئی آر زیر نمبر 13 سال 2021، زیر دفعہ 13 گیمبلنگ ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details