گاندربل:جموں و کشمیر پنچایت ایسوسی ایشن کی جانب سے بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین اور معذوروں و معمر افراد کو اولڈ ایج پینشن حاصل کرنے کے لئے وضع کیے گئے طریقہ کار مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیواؤں، طلاق یافتہ خواتین اور معذوروں و معمر افراد کو محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ Reshuffle Demanded in Old age Pension Scheme
پنچایت ایسوسی ایشن گاندربل نے اس ایک پریس کانفرنس کے دوران ایل جی انتظامیہ خصوصاً محکمہ سماجی بہبود سے معمر افراد اور جسمانی طور خاص افراد کے لیے وضع کیے گئے پراسیس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے ماہانہ پینشن کے لیے ان افراد کو متعدد محکمہ جات کے دفاتر کا چکر کاٹ کر کئی ایک دستاویز تیار کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کاغذات تیار کرنے کے لئے معذوروں اور معمر افراد کو سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔