اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں اولڈ ایج ہوم کا قیام جلد ممکن - سوشل ویلفئیر

وادی کشمیر میں کوئی بھی اولڈ ایج ہوم نہیں تھا، تاہم سال 2018 میں محکمہ سوشل ویلفئیر نے ہرضلع میں اولڈ ایج ہوم بنانے کے اعلان کیا۔

ganderbal

By

Published : Jun 25, 2019, 10:16 AM IST

ریاست جموں و کشمیر میں محکمۂ سوشل ویلفئیر نے ادارہ عافیت (اولڈ ایج ہوم) بنانے کے لیے کئی ضلعوں میں کام شروع کر دیا ہے، جبکہ ضلع گاندربل میں سب سے پہلے اولڈ ایج ہوم کے منصوبے کو منظوری ملی ہے۔

اس ادارے میں لاوارث بزرگوں کی رہائش، خوراک، صحت اور تفریح وغیر کی سرگرمیاں کا باضابطہ خیال رکھا جائے گا

ضلع گاندربل میں یہ اولڈ ایج ہوم پاندچھ علاقے میں بنایا جائے گا جہاں پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے سرکاری لوازمات پورے کرنے کے بعد نجی ٹھیکیدار کو کام شروع کرنے کے لیے زمین بھی دکھائی ہے۔

اس سلسلے میں گاندربل کے سوشل ویلفئیر آفیسر بریدہ مجید نے آئی ٹی وی بھارت کو بتایا یا کہ 'زمین میں پانی زیادہ نکلنے کی وجہ سے کام میں تھوڑی تاخیر ہوئی، تاہم کنٹریکٹر نے انہیں یقین دہانی دلائی ہے کہ وہ اس کام کو جلد سے جلد پورہ کرینگے'۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ 'اس ادارے میں لاوارث بزرگوں کی رہائش، خوراک، صحت اور تفریح وغیر کی سرگرمیاں کا باضابطہ خیال رکھا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details