اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل جہاں آج بھی لوگ سامان کندھوں پر لاد کر گھر پہنچاتے ہیں - سڑک کی تعمیر

جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات پہچانے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، تاہم وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں یہ دعوے کاغذوں کی حد تک ہی محدود دکھائی دیتے ہیں۔

گاندربل: جہاں آج بھی لوگ سامان کندھوں پر لاد کر گھر پہنچاتے ہیں
گاندربل: جہاں آج بھی لوگ سامان کندھوں پر لاد کر گھر پہنچاتے ہیں

By

Published : Nov 9, 2021, 7:58 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کَچھ پتری، کنگن علاقے میں لوگوں کو آج بھی زمانہ قدیم کی طرح پیدل سفر کرکے اور کندھوں پر سامان اٹھا کر گھر پہنچانا پڑتا ہے۔

کَچھ پتری کنگن جہاں تعمیر و ترقی چھو کر بھی نہیں گزری

کَچھ پتری، کنگن میں سڑک نہ ہونے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ کئی سال قبل PMGSY کی جانب سے علاقے میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

سڑک نہ ہونے کے باعث لوگوں کو ایمرجنسی خصوصا بیماروں اور حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے میں ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران تقریباً 20 افراد وقت پر ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث فوت ہو گئے۔

مزید پڑھیں:کشمیر میں مزید پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ سڑک نہ ہونے کے باعث علاقہ اسکول اور اسپتال جیسی دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ حکام سمیت ضلع انتظامیہ سے گزارشات کیں، تاہم ان کے مطابق لوگوں کو بنیادی ضروریات سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں نمائندے نے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ سڑک کی تعمیر میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں دو ماہ کے اندر سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا جاتا۔ لیکن اب موسم کے پیش نظر سردیاں ختم ہونے اور برفباری کے بعد ہی اگلے برس سڑک کے میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details