ضلع گاندربل کے صفاپورہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ماہر نشانہ بازوں اور دیگر عملہ کو صفاپورہ روانہ کیا جنہوں نے تیندے کی تلاش شروع کرکے کئی مقامات پر پنجرے نصب کیے۔
گاندربل: صفاپورہ میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف صفاپورہ میں تیندوے کو دیکھے جانے کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا۔ چند روز قبل ہی تیندوے نے صفاپورہ کے متصل ززنہ علاقے میں تین سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے ہلاک کر دیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے بتایا کہ صفاپورہ میں تیندوے کو پکڑنے کیلئے عملہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ززنہ علاقے میں پیش آئے واقعے کے بعد ایک ٹیم ززنہ جبکہ ایک اور ٹیم صفاپورہ روانہ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول
انہوں نے کہا کہ مستعد عملہ کی جانب سے وسیع علاقے میں تیندوے کی تلاش جاری ہے، انہوں نے جلد ہی کامیابی حاصل ہونے کی امید ظاہر کی۔