اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈھائی برس سے اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر - lar ganderbal

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عاید کیا ہے اور کہا کہ محکمہ لوگوں کی مشکلات سے ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

Ganderbal: important roads awaits completion since two and a half year
ڈھائی برس سے اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر

By

Published : Jul 1, 2020, 4:49 PM IST

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے تھیرو علاقے سے لار تک زیر تعمیر سڑک پر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ایک سڑک بنائی جا رہی ہے تاہم مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ ڈھائی برس میں ڈھائی کلو میٹر سڑک کی تعمیر مکمل نہیں ہو رہی ہے۔

ڈھائی برس سے اہم رابطہ سڑک تکمیل کی منتظر

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عاید کیا ہے اور کہا کہ محکمہ لوگوں کی مشکلات سے ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے بھی چند روز قبل بیچ سڑک میں باجری ڈال دی جس سے سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی ہے اور لوگوں کو آمد و رفت سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر علاقے میں کسی قسم کی ایمرجنسی پیدا ہو تو ایسے حال میں کیا کیا جائے؟

اس سلسلہ میں جب ہم نے ایگزیکٹیو انجینئر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا گاندربل سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details