اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل : منیگام ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منیگام علاقے کے باشندوں نے مقامی ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث محکمہ صحت کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

گاندرگلـ: منیگام ہیلتھ سنٹر میں بنیادی ضروریات کا فقدان
گاندربل : منیگام ہیلتھ سنٹر میں بنیادی ضروریات کا فقدان

By

Published : Oct 1, 2021, 7:20 PM IST

ضلع گاندربل کے ہیلتھ سینٹر منیگام میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل : منیگام ہیلتھ سنٹر میں بنیادی ضروریات کا فقدان

منیگام ہیلتھ سینٹر میں ڈیجیٹل ایکسرے، سونوگرافی سمیت دیگر طبی معائنے کی سہولیات نہ ہونے کے سبب لوگوں کو ضلع اسپتال گاندربل یا سب ضلع اسپتال کنگن کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے علاقے میں طبی ضروریات کے پیش نظر جدید عمارت تعمیر کی تاہم انکے مطابق ابھی تک اسے پوری طرح فعال نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں عملہ کی کمی، ادویات کی عدم موجودگی سمیت صفائی کے فقدان کے سبب مریضوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛گاندربل: ہائیڈروپونکس پر ورک شاپ کا انعقاد

مقامی ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے بتایا کہ طبی مرکز میں مریضوں کے بڑھتے رش کے پیش نظر طبی مرکز میں ایکس رے مشین نصب کرنے کے لیے 22 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رقم واگزار ہونے کے باوجود طبی مرکز میں ایکس رے مشین نصب نہیں کی گئی۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے طبی مرکز کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنائے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details