اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ganderal Mushroom Grower Girl ایوارڈ یافتہ کامیاب مشروم کاشت کار "عربا شفیق صدیقی "

ضلع گاندربل کے کھُل مُولہ علاقے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ عربا شفیق صدیقی نے فوڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اس ہونہار نے مشروم کاشت کرنے کا فیصلہ کیا اور آج کی تاریخ میں عربا اپنے اس یونٹ سے کونٹل کے حساب سے مشروم حاصل کرکے بازار میں فروخت کرتی ہے۔Ganderal Mushroom Grower Girl

ganderbal-girl-urba-shafiq-grows-organic-mushroom-at-home
ایوارڈ یافتہ کامیاب مشروم کاشت کار "عربا شفیق صدیقی "

By

Published : Oct 6, 2022, 7:49 PM IST

Updated : Oct 6, 2022, 8:00 PM IST

سرینگر: عربا شفیق صدیقی نے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاکر ایک کامیاب مشروم کاشت کار کے طور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔Ganderal Mushroom Grower Girl

گاندربل ضلع کے کھُل مُولہ علاقے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ عربا شفیق صدیقی گزشتہ تین برسوں سے بنا کسی مصنوعی کھاد کے مشروم کاشت کررہی ہے۔2020 سے شروع کیے گئے اپنے اس یونٹ سے یہ با صلاحیت لڑکی نہ صرف بہتر طور اپنا روزگار کما رہی یے بلکہ ایک کامیاب مشروم کاشت کار کے طور پر بھی نام کمارہی ہے۔ urba shafiq Mushroom Grower

ایوارڈ یافتہ کامیاب مشروم کاشت کار "عربا شفیق صدیقی "

دراصل عربا شفیق صدیقی نے فوڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کیا ہے۔ اپنے شعبہ سے منسلک خود کا یونٹ قائم کرنے اور اس سے پیدا ہونے والی چیز ہر ایک کی صحت کے لیے فائدہ بخش ہونے کی سوچ اور ارادے کو لے کر اس ہونہار نے مشروم کاشت کرنے فیصلہ کیا۔Master Degree in Food Technology

عربا شفیق کو اگرچہ پہلے پہل اپنا یہ کاروبار شروع کرنے میں تنقید کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم اس باصلاحیت نے ہمت اور حوصلے سے کام لےکر حائل تمام روکاوٹوں اور تنقید کو حاوی ہونے نہیں دیا۔ آج کی تاریخ میں عربا اپنے اس یونٹ سے کونٹل کے حساب سے مشروم حاصل کرکے بازار میں فروخت کرتی ہے۔ عربا کو نہ صرف دکانداروں بلکہ سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں سے بھی مشروم کے آرڈرز آتے رہتے ہیں۔سرینگر اور گاندربل ضلعے میں مشروم کاشت کو فروغ دینے پر عربا شفیق کو حال ہی میں پروگریسیو فارمر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ Female entrepreneurs in kashmir

مشروم کی کاشت اور بہتر پیدوار کی خاطر کچھ اہم چیزوں کا باریک بینی سے دھیان رکھنا پڑتا ہے جس میں درجہ حرارت اور وینٹیلیشن وغیرہ سرفہرست ہیں۔ایسے میں عربا شفیق اپنے یونٹ میں تمام تیکنیکی چیزوں کا خیال رکھنے کے علاوہ پانی چھڑکنے سے لے کر مشروم تیار ہونے تک دیگر قسم کی دیکھ ریکھ کام بخوبی انجام دیتی ہے۔ عربا اپنے یونٹ پر اگرچہ پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے لیکن مستقبل میں یہ ایسا پروسینگ یونٹ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں یہ ایسے پروڈیکٹس تیار کرنے کی خوائش رکھتی ہے جو کہ خالص آرگائنک ہو۔

مزید پڑھیں:Pencil Village Of Kashmir پینسل ولیج سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار مل رہا ہے



عربا کہتی ہیں کہ مشروم کی کاشت کے لئے زمین کے بڑے رقبے کی ضرورت نہیں ہے۔مشروم کی کاشت ایک چھوٹے سے کمرے سے بھی کی جاسکتی ہے۔ مشروم کاشت سے متعلق جانکاری حاصل کر کے کوئی بھی نوجوان اپنا روزگار کما سکتا ہے۔Mushroom Cultivation awareness

عربا شفیق صدیقی اپنی صلاحیت سے آج نہ صرف ایک کامیاب خاتون کاروباری کے طور ابھر رہی ہے بلکہ یہ دیگر اعلی تعلیم یافتہ نوجوان کے لیے مشعل راہ بھی بن رہی ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2022, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details