اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: بنیادی سہولیات کے فقدان پر عوام کا احتجاج - ضلع ہسپتال گاندربل

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گھٹلی باغ کے درجنوں مقامی لوگوں نے علاقہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

By

Published : Jan 20, 2021, 7:51 PM IST

گھٹلی باغ، گاندربل علاقے کے لوگوں نے بدھ کو ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت عامہ، محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے کی اہم سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے جیس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

گاندربل: بنیادی سہولیات کے فقدان پر عوام کا احتجاج

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ انہوں نے سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر حتی کہ بیک ٹو ولیج پروگرام میں بھی شکایات درج کیں تاہم ’’عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے علاقے میں طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے بھی ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقامی باشندوں کے مطابق ہیڈر میدان میں موجود ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو علاج و معالجے کے لیے ضلع ہسپتال گاندربل یا سرینگر کے مختلف ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

احتجاجیوں نے ضلع انتظامیہ سے علاقہ گھٹلی باغ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details