اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ مریضوں کے لیے خاص نہ کیا جائے' - کاندربل ہسپتال مین پچاس کووڈ بیڈ اور بارہ وینٹیلیٹرز مریضوں کے لئے مخصوص

گاندربل کے لوگوں نے کہا کہ پچھلے سال کورونا مریضوں کے لیے ضلعی اسپتال کو خاص کردیا گیا تھا، جس کے سبب لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار کورونا مریضوں کے لئے گاندربل کے کسی اور اسپتال کا انتخاب کیا جائے اور ان مریضوں کو وہاں منتقل کیا جائے۔

'گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ مریضوں کے لیے خاص نہ کیا جائے'
'گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ مریضوں کے لیے خاص نہ کیا جائے'

By

Published : Apr 27, 2021, 9:04 PM IST

Updated : Apr 27, 2021, 10:32 PM IST

ضلع اسپتال گاندربل میں پچاس کووڈ بیڈ اور بارہ وینٹیلیٹرز مریضوں کے لئے مخصوص رکھے گئے ہیں، جو کہ گاندربل ضلع کےلئے کافی ہیں۔ پورے ملک میں کورونا وبا نے لوگوں کو بے حال کر رکھا ہے، وہیں جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں کافی احتیاط برتنے کے باوجود 320 مریض اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

'گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ مریضوں کے لیے خاص نہ کیا جائے'

وبائی مرض کو مزید پھیلتے دیکھ کر محکمہ صحت گاندربل کے افسران بالکل مستعد ہیں۔ اس معاملے کے تعلق سے چیف میڈکل افیسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین نے کہا کہ' ہم نے ہنگامی بنیادوں پر ضلع اسپتال میں پچاس بیڈ بارہ وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مخصوص کیے ہیں، جوکہ ضلع کی آبادی کو دیکھتے ہوئے کافی ہیں۔

ای ٹی وی کے نامہ نگار نے کورونا مریضوں کو اسپتال سے باہر ضلع میں موجود کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کیے جانے کے بابت ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنا نا ممکن ہے کیونکہ آکسیجن کی سہولیات صرف اور صرف ضلع اسپتال گاندربل میں موجود ہے۔

اس دوران گاندربل کے لوگوں نے کہا ہے کہ پچھلے سال کورونا مریضوں کو دیکھتے ہوئے اس اسپتال کو عام مریضوں کےلئے بند کرکے دوسرے اسپتال میں عام مریضوں کا علاج کیا گیا، لیکن لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب جبکہ اسپتال کو چند ماہ قبل عام مریضوں کےلئے پھر سے کھولا گیا، لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس اسپتال کو پھر سے کووڈ اسپتال نا بنایا جائے، بلکہ کورونا مریضوں کے لئے گاندربل کے کسی اور اسپتال کا انتخاب کیا جائے اور ان مریضوں کو وہاں منتقل کیا جائے۔

Last Updated : Apr 27, 2021, 10:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details