اردو

urdu

By

Published : May 12, 2022, 6:33 PM IST

ETV Bharat / state

Contractors Protest in Ganderbal: گاندربل میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

’’ٹھیکہ داروں کے کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے بعد حسب سابق ٹھیکہ داروں نے متعلقہ کاغذات محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر میں جمع کیے، Contractors Protest in Ganderbal تاہم کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کارڈز کو رینیو نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

Contractors Protest in Ganderbal: گاندربل میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج
Contractors Protest in Ganderbal: گاندربل میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ٹھیکہ داروں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رکی پڑی اجرتوں کو واگزر کرنے کے علاوہ دیگر مطالبات کو تسلیم کیے جانے تک سبھی تعمیراتی کاموں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ Contractors Protest in Ganderbal احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے کہا کہ ’’مرکزی و یو ٹی سرکار کی مختلف اسکیموں کے تحت کوئی منصوبہ ہو یا دیگر تعمیراتی، مرمتی منصوبے، امرناتھ یاترا سے جڑا کوئی تعمیراتی کام ہو یا کھیر بھوانی میلے سے منسلک کوئی اور منصوبہ۔ ٹھیکہ داروں کے جائز مطالبات پورے کیے جانے تک سبھی سرکاری کاموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔‘‘

گاندربل میں ٹھیکہ داروں کا احتجاج

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احتجاجی ٹھیکہ داروں نے دعویٰ کیا کہ مہینوں قبل مکمل کیے گئے تعمیراتی کاموں کی اجرتیں واگزار نہیں کی جا رہیں جس کے سبب ٹھیکہ دار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ Ganderbal Contractors Protest against R&B Dept انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکہ داروں کے کارڈ کو رینیو نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹھیکہ داروں کے کارڈز کی معیاد ختم ہونے کے بعد حسب سابق ٹھیکہ داروں نے متعلقہ کاغذات محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر میں جمع کیے، تاہم عرصہ دراز گزرنے کے باوجود کارڈز کو رینیو نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

کارڈز رینیو کرنے کے حوالے سے انہوں نے محکمہ آر اینڈ بھی سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا بناتے ہوئے کہا کہ ’’کارڈز رینیو کرنے کے حوالے سے کالے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ ایسے قوانین ٹھیکہ داروں کو حراساں کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔‘‘ احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے کہا کہ اس طرح کے ’کالے قوانین کی واپسی‘ اور رکی پڑی اجرتوں کی واگزاری تک ضلع گاندربل کا کوئی بھی ٹھیکہ دار کسی بھی تعمیراتی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details