اردو

urdu

By

Published : May 8, 2021, 8:20 AM IST

ETV Bharat / state

گاندربل: بادل پھٹنے سے زرعی اراضی کو شدید نقصان

کنگن سے متصل علاقہ اکہال اور نجون میں موجود جنگلات کے دامن میں اچانک بادل پھٹنے سے پانی کے ریلے نے تیزی سے طغیانی کی صورت اختیار کر لی اور نچلے علاقے میں موجود زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا۔

Ganderbal: Cloud burst in upper area of Akhal Kangan damaged several paddy fields
گاندربل: بادل پھٹنے سے زرعی اراضی کو شدید نقصان

کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن سے متصل اکہال، نجون میں بادل پھٹنے سے پانی کے ریلہ نے نشیبی علاقوں میں زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

گاندربل: بادل پھٹنے سے زرعی اراضی کو شدید نقصان

کنگن سے متصل علاقہ اکہال اور نجون میں موجود جنگلات کے دامن میں اچانک بادل پھٹنے سے پانی کے ریلے نے تیزی سے طغیانی کی صورت اختیار کر لی اور نچلے علاقے میں موجود زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ اس علاقہ میں حال ہی میں لوگوں نے کھیتوں میں دھان کی پنیری کے لیے بیج بوئے تھے جو اس موسلادھار پانی کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق، کنگن گاندربل کے بیشتر علاقوں میں نماز جمعہ کے فوراً بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو مسلسل بیس منٹ تک جاری رہا۔ اس کے نتیجے میں دھان کی پنیری، گلاس کی فصل اور سیبوں کے باغیچوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details