واضح رہے کہ ضلع میں اس سے پہلے بھی جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کئی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جس میں علاقے کے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی حصہ لیا تھا۔
گاندربل میں موسیقی پروگرام اس پروگرام میں الگ الگ عمر کے بچوں نے مختلف مقامات حاصل کیے جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔
طلبا و طالبات نے جموں و کشمیر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے اور پروگرام منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں موسیقی سیکھنے کے لیے کیس بھی طرح کا کوئی ادارہ نہیں ہے جس کے لیے جموں و کشمیر پولیس اور ضلع انتظامیہ ایک بڑی کوشش کر سکتے ہیں۔
پروگرام میں مقامی لوگوں کے علاوہ علاقے کے سرکردہ افراد اور سیول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے بتایا کہ ان پروگرامز کو منعقد کرنے کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کے ہنر اور حوصلے کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر پولیس ایسے ہی مزید پروگرام منعقد کریں گی تاکہ علاقے میں چھپے ہنر کو فروغ ملے اور یہ نوجوان بڑے پلیٹ فارم پر اپنے ہنر کو پیش کر سکیں۔