اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: غرقاب نوجوان کی لاش بازیاب - طبی و قانونی لوازمات

ضلع گاندر بل کے پاندچھ علاقے سے تعلق رکھنے والے غرقآب نوجوان کی لاش کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بازیاب کی گئی۔

گاندربل: غرقآب نوجوان کی لاش بازیاب
گاندربل: غرقآب نوجوان کی لاش بازیاب

By

Published : Jun 22, 2021, 3:49 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گزشتہ روز غرقآب ہوئے 19سالہ نوجوان کی لاش کو بازیاب کیا گیا۔

گاندربل: غرقآب نوجوان کی لاش بازیاب

گزشتہ روز ضلع کے گنڈ علاقے میں پاندچھ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ’پاول کنال‘ میں غرقآب ہو گیا تھا جس کے بعد اسکی جسد خاکی کو بازیاب کرنے کی مہم شروع کی گئی تھی۔

کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد نوجوان کی لاش منگل کی دوپہر کو بازیاب کی گئی۔

غرقآب ہوئے نوجوان کی شناخت پاندچھ کے رہنے والے 19 سالہ محمد سالم خان ولد عبد المجید خان کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ روز سونہ مرگ کی سیر کے لیے اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوا تھا۔

مزید پڑھی:گاندربل: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

پولیس نے نوجوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لی ہے اور طبی و قانونی لوازمات کے بعد اسکی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

گاندربل پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details