سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں فن پروان چڑھ رہا ہے اور اس کے لیے حکومت ہر شہر اور قصبے میں سینما گھر بنانے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندربل، بانڈی پورہ اور کولگام اضلاع میں اس سال ستمبر میں سنیما ہال بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سنیما ہال بن گئے ، اس کے علاوہ بارہمولہ اور ہندواڑہ میں حال ہی میں سنیما ہالوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔ بتادیں کہ سرینگر میں پہلے ہی سینما ہال چل رہے ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ کووڈ کے دوران فنکاون کو بہت زیادی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں سے کشمیر آنے والے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور نئے فن کو سیکھنے کے لیے آتے ہوئے دیکھ کر وہ بہت خوشی ہو رہے ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ آرٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے امن ضروری ہے اور امن کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔