اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار - اینٹی کورپشن بیرو

گزشتہ روز سرینگر جب کہ منگل کو ضلع گاندربل میں ایک سرکاری ملازم کو اے سی بی کی ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
گاندربل میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

By

Published : Sep 21, 2021, 7:40 PM IST

ضلع گاندربل کے ڈب علاقے میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انسداد رشوت خوری بیورو کی ایک ٹیم نے مخصوص مقام پر چھاپہ مارا اور پٹواری اعجاز احمد بٹ (پٹوار حلقہ ڈب، گاندربل) کو 15000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اے سی بی کی ٹیم نے رشوت کی رقم موقع پر ہی ضبط کرکے پٹواری کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹواری نے زمین سے متعلق کاغذات اجراء کرنے کے عوض ایک درخواست دہندہ سے مبلغ 20 ہزار روپے رشوت طلب کیے تھے جس پر درخواست گزار نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کرلی۔

مزید پڑھیں: سرینگر: سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سرینگر میں انسداد رشوت خوری بیورو (اینٹی کرپشن بیورو) نے اربن انوارنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سپر وائزر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور رشوت خوری کے الزام میں اسے گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details