اطلاعات کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایمبولینس ڈرایئور کو ریڈ زون علاقہ گوٹھلی باغ سے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل ٹیسٹ کرنے کے لیے لانا تھا تاہم ڈرائیور نے سماجی دوریوں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے ایمبولینس کی صفائی کئے بغیرہی لوگوں کو اس میں بیٹھا دیا۔
گاندربل: لاپرواہی برتنے کی پاداش میں ایمبولینس ڈرایئورمعطل - suspended
وسطی ضلع گاندربل میں اس وقت گہما گہمی مچ گئی جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے گاڑی کی صفائی کئے بغیر لوگوں کو اس میں سوار کر رہا تھا۔
ایمبولینس ڈرایئورمعطل
اس ضمن میں سی ایم او (گاندربل) ڈاکٹر معراج الدین نے ایمبولینس ڈرایئور کو معطل کرنے کے بعد ایمبولینس کو سینیٹائیز کروا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں کام پر لگایا۔