اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات، لوگوں میں ناراضگی - جموں و کشمیر نیوز

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے گاندربل میں شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

گاندربل: شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات، لوگوں میں ناراضگی
گاندربل: شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات، لوگوں میں ناراضگی

By

Published : Apr 24, 2021, 3:59 PM IST

Updated : Apr 24, 2021, 6:07 PM IST

ضلع انتظامیہ نے گاندربل میں میونسپل حدود کے اندر دکانات و کاروباری ادارے کھولنے اور بند کرنے کے لیے کیلینڈر جاری کر دیا ہے۔

گاندربل: شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کے احکامات، لوگوں میں ناراضگی

تفصیلات کے مطابق ضلع گاندربل میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرک مجسٹریٹ فاروق احمد بابا نے باضابطہ طور پر دکانات اور کاروباری ادارے مرتب شدہ شیڈول کے مطابق کھولنے کے لیے احکامات صادر کئے۔



انہوں نے میونسپل حدود کے اندر دکانات صبح 8 بجے سے شام کے 8 بجے تک باضابطہ ترتیب شدہ شیڈول جاری کیا جن میں میڈیکل، دودھ فروخت کرنے، سبزی اور میوہ فروش، گوشت، نانوائی، پولٹری، ریسٹورنٹ، کھاد، جیسی دکانات کو پورے ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ کرانہ، کتب فروش، درزی، کپڑے اور بیوٹی پارلر، نائی جیسی دکانات کو پیر، بدھ اور جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے رات کے 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔



اس طرح ہاڈ ویئر، فرنیچر، بلڈنگ مٹیریل، فوٹ ویئر، الیکٹریکل، کاسمیٹکس، سروس اسٹیشن، ورک شاپس، سنار، جیسے کاروباری اداروں کو منگل، جمعرات اور سنیچر کو 8 بجے سے رات کے 8 بجے تک باضابطہ ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ادھر مقامی لوگوں نے جزوی لاک ڈاؤن پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ محمد امین صوفی نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ دکانوں کو بند کروانے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہو سکتا ہے۔ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ایس او پیز اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 'کورونا وائرس صرف دکانداروں کی وجہ سے پھیل گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرنے کے بغیر لوگ گھوم رہے ہیں۔ کشمیر آنے والے سیاحوں کی اسکریننگ نہیں ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے دکانداروں پر ہی غصہ کیوں ٹوٹ پڑتا ہے۔'

Last Updated : Apr 24, 2021, 6:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details