جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی اہلکار جھلس گیا۔ یہ سانحہ کنگن علاقہ کے وانیارم میں بدھ کی دوپہر پیش آیا۔
زخمی پی ڈی ڈی اہلکار کی شناخت وانیارم ونگت کے رہنے والے محبوب شیخ ولد عبد الشکور شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) میں لائن مین کے طور پر کام کر رہا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد علاقے کے لوگوں نے زخمی ملازم کو علاج و معالجہ کے لیے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا۔
علاقے کے لوگوں نے بجلی انسپیکٹر فاروق خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر پاور نہیں کٹوایا جبکہ لائن مین کو غلط اطلاع دی کہ پاور کاٹ دیا گیا ہے۔