اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: بکروال کی 20 بکریاں چوری

کالا کوٹ کے رہنے والے محمد مسابیر نے کہا کہ وہ کل رات ہر روز کی طرح اپنے مال مویشی کو میدان میں جمع کر کے روڈ کی ایک سائیڈ میں سوگئے۔ صبح اٹھتے ہی انہیں معلوم ہوا کہ ان کی کچھ بکریاں غائب ہیں جب انہوں نے جائزہ لیا تو پایا کہ بیس بھیڑ بکریاں غائب تھیں۔

By

Published : May 21, 2021, 5:44 PM IST

گاندربل :بکروال کے 20 بکریاں چوری
گاندربل :بکروال کے 20 بکریاں چوری

جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے منگامِ وسن علاقے میں کل شب نامعلوم چوروں نے گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے کی بیس بھیڑ بکریاں چرا لی ہے۔
کالا کوٹ کے رہنے والے محمد مسابیر نے کہا کہ وہ کل رات ہر روز کی طرح اپنے مال مویشی کو میدان میں جمع کر کے روڈ کی ایک سائیڈ میں سوگئے۔ صبح اٹھتے ہی انہیں معلوم ہوا کہ ان کی کچھ بکریاں غائب ہیں جب انہوں نے جائزہ لیا تو پایا کہ بیس بھیڑ بکریاں غائب تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے کئی دہائیوں سے وادی کشمیر کے انہی راستوں سے جنگل میں جا کر اپنے مال مویشی کو پالتے ہیں۔ ان کے ساتھ آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مال کے پیچھے انہیں کافی محنت اور مشقت کرنی پڑتی ہے۔
مسایبر نے علاقے کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بھی کوئی بھی جانکاری ہو تو وہ چوروں کو پکڑنے میں مدد کریں۔
اُنہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے کرم اُن کی مدد کر کے اُنہیں اپنا حق دلایا جائے۔

گاندربل :بکروال کے 20 بکریاں چوری

ABOUT THE AUTHOR

...view details