وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے چندونہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران 13سالہ کمسن بچہ زاہد احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ شیخ پورہ کے نزدیک کنال میں نہا رہا تھا جس دوران وہ پانی میں ڈوب ہو کر ہلاک ہوگیا ۔
گاندربل: کمسن بچہ ڈوبنے سے ہلاک - وسطی کشمیر کے گاندربل
گاندربل میں ایک 13سالہ کمسن بچہ زاہد احمد نہانے کے دوران پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔
کمسن بچہ ڈوبنے سے ہلاک
عینی شاہدین کے مطابق پانچویں جماعت کا طالب علم زاہد اپنے دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا۔ اس نے پانی میں ڈبکی لگائی اور کافی دیر تک واپس نہ نکلا جسکے بعد باقی بچوں نے شور مچایا اور اس کی تلاش میں لگ گئے لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی اور بچے نے کافی پانی پی لیا تھا۔
زاہد کو پانی سے نکالا گیا اور اسے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرو نے اسے مردہ قرار دیا۔