اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: سونمرگ میں تقریب منعقد - عالمی یوم سیاحت

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

world tourism day
world tourism day

By

Published : Sep 28, 2020, 11:59 AM IST

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر عالمی یوم سیاحت کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں۔

گاندربل: سونمرگ میں تقریب منعقد
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی سیاحتی مقام سونمرگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی تاجر اور کئی خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وادی بھر میں اس طرح کی تقریبات منعقد کی جاتی تھی تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے ان تقریبات کو مختصر رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گاندربل کے مطابق یہ تقریبات سال بھر جاری رکھی جائے گی تاکہ کی ضلع میں سیاحتی مقامات کو صاف و شفاف اور دلکش بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان مقامات کی طرف راغب کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details