مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر قمریہ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل فاروق احمد بابا نے کی۔
اس تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ترنگا لہراتے ہوئے پریڈ کا معائنہ کیا، ساتھ ہی انہوں نے پریڈ کے دوران مختلف محکموں کے آپسی تال میل پر قومی تقریب کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف، بارڈر سکیورٹی فورس، ہوم گارڈ سمیت مختلف اسکول کے بچوں نے سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ فل ڈریس ریہرسل کے ایک حصے کے طور پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام اور تھیم بیسڈ اسکیٹس کو مقامی فنکاروں کے علاوہ سکولوں سے آئے بچوں نے پیش کیا۔